آئندہ الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہوجائے گا، شاہ محمود کا دعویٰ

آئندہ الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہوجائے گا، شاہ محمود کا دعویٰ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات دفن ہوچکے، سندھ میں کرپشن آسمان کو چھورہی ہے۔

ملتان میں مختلف تقاریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ذوالفقار بھٹو والی پارٹی نہیں رہی ہے، یہ زرداری پارٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن آسمان کو چھورہی ہے، پی پی میں ذوالفقار علی بھٹو کےنظریات دفن ہو چکے ہیں۔

وزیر خارجہ نے دعویٰ سے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے بھی صفایا ہوجائے گا، وہاں آئندہ پی ٹی آئی کا اقتدار ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، اپوزیشن رکاوٹ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے امریکا کےساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری کوئی عزت نفس نہیں، ہم برابری کی بنیاد پر تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان میں مزید جنگ ہو اور حالات خراب ہوں، افغانستان کے حالات بگڑتے ہیں تو پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں