مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کرکٹر کی شہادت پر پاکستان کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کرکٹر کی شہادت پر پاکستان کی مذمت

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 17 سالہ کرکٹر ذاکر کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری کے قتل کی مذمت کرتا ہے،17 سال کے معصوم کشمیری کو قابض بھارتی فوج نے قتل کیا۔

 دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو بھارتی قابض فورسز نے گولی مار کر شہید کیا، نوجوان کرکٹر کو بھارتی فورسز نے شہید کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، حراستی تشدد، لاپتا ہونا معمول بن گیا، صرف اس سال بھارتی فورسز نے 57 بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر 350 کشمیریوں کو گرفتار کیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے 58 مکانات تباہ کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں