جیکب آباد میں نیب ٹیم پر حملے اور تشدد کا مقدمہ درج

جیکب آباد میں نیب ٹیم پر حملے اور تشدد کا مقدمہ درج

جیکب آباد میں نیب ٹیم سکھر پر تشدد اور حملے کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں 250 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں پیپلز پارٹی کے کارکن خادم بھٹو اور وسیم جکھرانی کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں پتھراؤ، تشدد، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

نیب نے اعجاز جکھرانی کے بیٹے سمیت 2 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ نیب کو 28 جون کو صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں