نویں جماعت کے طالب علم پر 3 اساتذہ کا تشدد، جسم پر نشان پڑگئے

راجن پور میں کزن کی غیر حاضری پر اساتذہ نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نویں جماعت کے طالب علم پر تین اساتذہ کے تشدد سے جسم پر نشان پڑگئے پولیس نے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

راجن پور پرائیویٹ ٹیوشن اکیڈمی میں کزن کی غیر حاضری پر تینوں اساتذہ نے نویں جماعت کے طالب علم پر تشدد کیا اساتذہ کے تشدد سے طالب علم کے جسم پر نشان پڑگئے۔

طالب علم کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے طالب علم کی درخواست پر تھانہ سٹی راجن پور میں تینوں اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق طالب علم ذیشان کا کزن سلیمان اکیڈمی سے غیر حاضر تھا جس پر اساتذہ نے طالب علم پر تشدد کیا پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں