آسٹریلیا میں جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد دو اسکائی ڈائیورز ہلاک

سڈنی (حالات میڈیا رپورٹ) آسٹریلیا میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں اسکائی ڈائیونگ کے دوران اڑان بھرنے سے قبل ہی انسٹرکٹر اور ان کا ساتھی جہاز سے گر گئے۔

دونوں بد نصیب جانباز اسکائی ڈائیونگ سے پہلے ہی جہاز سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولبرن کے مقام پر ہونے والے حادثے کے بعد ہوائی جہاز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں