کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن 9 ستمبر کو ہوں گے

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن 9 ستمبر کو ہوں گے

الیکشن کمیشن نے ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو کرانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول 9 جولائی کو جاری کرے گا۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 26 سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں