خانیوال میں 4 سالہ بچی کا قاتل سگا چچا نکلا، گرفتار ملزم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

خانیوال (حالات بیورو رپورٹ) خانیوال میں 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ، بچی کا قاتل سگا چچا نکلا، ورثا کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش کرنے والے سفاک قاتل نے ہولناک انکشافات کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں پولیس نے 4 سالہ معصوم بچی زیبا ندیم کے قتل کا معمہ حل کرلیا، قاتل بچی کا چاچا نکلا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔
نجی ٹیلی ویڑن چینل کے مطابق دو روز قبل چار سالہ بچی زیبا ندیم کی لاش کھیتوں سے برا?مد ہوئی تھی جسے کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے خانیوال بہاولپور روڈ اور خانیوال روہڑی ریلوے ٹریک بند کرکے احتجاج کیا تھا۔احتجاج کے بعد ا?ئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر ملک اعجاز کو معطل کردیا تھا جبکہ ا?رپی او ملتان نے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا اور ارد گرد سے شواہد اور فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کیں۔ ایڈیشنل ا?ئی جی اسٹیبلشمنٹ عمران شاہ نے مقامی پولیس کو ایک فیکٹری کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کی ہدایت کی تھی اور اسی فوٹیج کی مدد سے پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔فوٹیج کی مدد سے معلوم ہوا کہ بچی کا قاتل اس کا چاچا ہے، اسے گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کے مطابق سفاک قاتل ورثا کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ اسے گھریلو جھگڑوں کے سبب قتل کیا۔گزشتہ روز بچی کے لاش ملنے پر ورثائ اور اہلِ علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جہانیاں روڈ بلاک کر کے ٹائر جلائے جبکہ کراچی سے ا?نے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک دیا تھا۔ ورثائ کا کہنا تھا کہ بچی کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی تھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی خانیوال کے علاقے میں اغوا کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ا?ر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزم کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ملزم کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں