مٹن کیوں نہیں کھلایا‘ دلہے کا شادی سے انکار، بارات واپس لے گیا

نئی دہلی بھارت (حالات میڈیا رپورٹ) بھارت میں شادی کے دوران مٹن نہ کھلانے پر دلہا ناراض ہوگیا ، شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات واپس لے گیا، دلہا باراتیوں کو لے کر اپنے ایک رشتے دار کے گھر پہنچا جہاں اس نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر جے پور میں بھی پیش ا?یا ، جہاں ایک 27 سالہ دلہا راما کانت پترا اس بات پر شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا کہ بارات کو مٹن کیوں نہیں کھلایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ جے پور کے بندھا گاو¿ں میں شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل تھیں لیکن شادی کی رسومات شروع ہونے سے قبل معلوم ہوا کہ کھانے میں مٹن نہیں ہے جس پر دلہا طیش میں ا? گیا اور اس نے دلہن والوں سے شکایت کی کہ تقریب میں مٹن کیوں نہیں ہے؟ دلہن والوں نے دلہے کو روکنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ اپنی ضد پر قائم رہا اور شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تاہم یہاں سے نکل کر دلہا باراتیوں کو لے کر اپنے ایک رشتے دار کے گھر پہنچا جہاں اس نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔
ایک اور خبر کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہندو دولہے نے اپنی مسلمان محبوبہ سے شادی کی خاطر اس کے گھر والوں سے جھوٹ بولا لیکن اس کا جھوٹ آخر میں پکڑ ا گیا ، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جس کے بعد بات شادی تک پہنچ گئی جب کہ لڑکی کو معلوم تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے تاہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کے گھر والوں سے یہ راز رکھا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بھانڈا اس وقت پھوٹا جب مسلمانوں کے رسم و رواج کے مطابق ہونے والی شادی میں دولہے کو اردو بولتے سنا گیا، کچھ الفاظ لڑکا صحیح طریقے سے ادا نہیں کررہا تھا جس پر لڑکی والوں کو شک ہوا، بعدازاں شناختی کارڈ دیکھنے پر انکشاف ہوا کہ دولہا ہندو ہے ، لڑکی کے گاو¿ں والوں نے لڑکے اور اس کے دوستوں کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، لڑکی اور لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جہاں دلہن نے اعتراف کیا کہ وہ لڑکے کے مذہب کے بارے میں جانتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں