بینک گارڈ نے ماسک نہ پہننے پر شہری کو گولی مار دی

اتر پردیش بھارت(حالات میڈیا رپورٹ ) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں بینک کے گارڈ نے ماسک نہ پہننے پر شہری کو گولی مار دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں واقع نجی بینک کی ایک برانچ میں پیر کے روز صبح گیارہ بجے راجیش نامی شہری نے فیس ماسک کے بغیر بینک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ا±سے روک لیا گیا۔
راجیش کو بینک کے دروازے پر تعینات سیکیورٹی محافظ نے روکا اور ماسک پہننے کی ہدایت کی، جس پر وہ گھر گیا اور ماسک لگا کر آیا تو کھانے کا وقفہ ہوگیا، اس دوران راجیش بینک میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا تو دونوں میں گرما گرمی ہوئی اور پھر گارڈ نے اپنے پستول سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ شخص کی اہلیہ پریانکا نے بتایا کہ ماسک نہ پہننے پر گارڈ نے راجیش کو واپس بھیج دیا تھا، جب وہ ماسک لگا کر پہنچا تو محافظ نے بولا بھی کھانے کا وقفہ ہے لہٰذا بعد میں آنا۔انہوں نے بتایا کہ ’راجیش نے ا±سی وقت بینک میں جانے کا اصرار کیا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر گارڈ نے ا±سے دھکے دے کر باہر نکالا اور پیر پر گولی مار دی‘۔
پریانکانے الزام عائد کیا کہ ’اتنا بڑا واقعہ ہونے کے بعد بینک انتظامیہ نے پولیس کو تفتیش کرنے کی اجازت دی اور نہ ہی ایمبولینس کو بلایا‘۔ایس پی سٹی رویندر کمار نے بتایا کہ واقعے کے بعد گارڈ کو حراست میں لے کر اسلحہ ضبط کرلیا گیا جبکہ ا±س سے تفتیش کی جارہی ہے، گرفتار شخص کی شناخت کیشو کمار کے نام سے ہوئی جو سبھاش نگر کا رہائشی ہے۔برانچ منیجر گیتا بھوشن نے کہا کہ ’میں اپنے دفتری کاموں میں مصروف تھا کہ اسی دوران گولی چلنے کی آواز آئی پھر ایک شخص چلا رہا تھا، اس واقعے کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے‘۔راجیش نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ شہر کے جنوبی علاقے میں واقع ریلوے کالونی کے بینک کی جنکشن روڈ برانچ میں اپنا اکاو¿نٹ اپ ڈیٹ کرانے پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں