نوجوان نے پسند کی شادی کرنے کے بعد نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا

کراچی (حالات بیورو رپورٹ): نوجوان نے لو میرج کر کے نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا۔دونوں نے چند دن قبل پسند کی شادی کی،لڑکی روٹھ کر میکے آئی تو ملزم نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو ابدی نیند سلا دیا۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے شیرپاو¿ کالونی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر اسحاق نامی ملزم نے اپنی نئی نویلی دلہن اور ساس کو قتل کرکے موت کی نیند سلا دیا۔
بتایا گیا ہے کہ شیر پاو¿ کالونی بچت بازار کے قریب اسحاق نامی ملزم نے کچی آبادی کی رہائشی کوثر زوجہ ریاض احمد اور اس کی 25 سے 30 سالہ بیٹی رمشا صبا کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا۔فائرنگ کی آواز سن کر گلی کے مکین جمع ہو گئے جنہوں نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی کہ اس دوران ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ایس ایچ او قائد آباد غوث بخش مہر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے دو خول ملے ہیں جنہیں قبضے میں لیا گیا ہے۔

قانونی کارروائی کے بعد مقتولین ماں بیٹی کی لاشیں جناح اسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ملزم اسحاق مقتولہ رمشا صبا کو شوہر جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مقتولہ شوہر سے روٹھ کر میکے آئی ہوئی تھی، ڈی ایس پی قائد آباد محمد نواز کے مطابق 40 دن قبل مقتولہ رمشا صبا نے ملزم اسحاق سے کورٹ میرج کی تھی جس پر مقتولہ کی ماں نے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ ملزم اسحاق کے خلاف درج کروایا تھا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ رمشا صبا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ اس نے پسند کی شادی کی تھی اسے اغوا نہیں کیا گیا۔پولیس نے مقتولہ کے بیان کے بعد مقدمہ سی کلاس کر دیا تھا۔شادی کے چند دن بعد ہی مقتولہ رمشا اپنے شوہر سے روٹھ کر میکے آ گئی تھی جس پر ملزم نے ماں بیٹی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں