ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کے سامنے احتجاج

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کے سامنے احتجاج

صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے ورثاء نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کشمور میں سلیم جان مزاری کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کے لیے جا رہے تھے۔

راستے میں ٹھل روڈ پر مقتول کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا۔

مقتول کے ورثاء نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں