لاہوریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے والے گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرکے 8 سو کلو مردہ مرغیاں برآمد کرلیں جبکہ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹرکوں اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔

بیمار اور مردہ مرغیاں فروخت کرنے والی 2 دکانیں سیل اور 2 سپلائرز پکڑ لیے گئے۔ مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کیا جاتا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں تلف کر دی ہیں۔ مرغی کا گوشت خریدتے وقت صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں