حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کے بعد حکومت نے ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وزیر توانائی حماد اظہر کل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے  ملاقات میں ایف بی آر، اوگرا اور پی ایس او کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

وزارت توانائی نے معاملے پر ایف بی آر، اوگرا کے چیئرمین اور ایم ڈی پی ایس او کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

 واضح رہے کہ چند تیل کمپنیوں نے کل سے پٹرول سپلائی دینے سے معذرت کرلی ہے۔

پٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پمپس کیجانب سے تیل آرڈرز نہیں لیے جارہے ہیں، پمپس کی جانب سے تیل آرڈر نہیں لیا جارہا۔

کمپنیز کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے سبب آرڈر ٹریکنگ نمبر نہیں دے سکتے۔

شعیب خانجی نے کہا کہ آئل ٹینکرز کانٹریکٹرز نے ٹیکس سمیت دیگر مطالبات کے حق میں آج سے ہڑتال شروع کر رکھی ہے، حکومت معاملہ بگڑنے سے پہلے سی این جی کھولے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں