باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اے این پی رہنمائ عبدالغنی خان جاں بحق

باجوڑ(میڈیا رپورٹ) باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اے این پی رہنمائ عبدالغنی جاں بحق، بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقہ متہ شاہ میں نامعلوم افراد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے اےاین پی رہنمائ عبدالغنی جاں بحق، بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے کے ساتھ ہی نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے قانونی کاروائی کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ جبکہ عبدالغنی خان کی ڈیڈ باڈی کو بھی پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔
اندراج مقدمہ کیلئے زخمیوں کے بیان بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ مزید برآں ڈیرہ اللہ یار میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھانجوں نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا ہے۔

جمالی بائی پاس پر گزشتہ روز دیرینہ دشمنی کی بنا پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان امام بخش چاچڑ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر اسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی گئی مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے ماموں بھانجے کے مابین دیرینہ دشمنی چلی ا?رہی تھی جسکا کچھ ماہ پہلے تصفیہ بھی ہوچکا تھا لیکن ملزمان نے ایک بار پر حملہ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں