عزیز الرحمٰن کا طالبعلم سے زیادتی کے جرم کا اعتراف

عزیز الرحمٰن کا طالبعلم سے زیادتی کے جرم کا اعتراف

لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عزیز الرحمٰن نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالبعلم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا۔

ملزم عزیز الرحمٰن نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا، مگر صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی۔

پولیس تفتیش میں ملزم عزیز الرحمٰن نے انکشاف کیا کہ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے اور میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا۔

ملزم عزیزا لرحمٰن نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاؤن شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، میری اور بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوئی۔

عزیزا لرحمٰن نے بتایا کہ جب میں میانوالی میں چھپا ہوا تھا تو پولیس نے گرفتار کرلیا،میں اب اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں بھٹک گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں