گلشن میں ڈکیتی مزاحمت پر لڑکا لڑکی زخمی

کراچی: گلشن میں ڈکیتی مزاحمت پر لڑکا لڑکی زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 میں ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 5 میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں کی شناخت 18سالہ شیری اور 20 سالہ سمیع کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک5 میں فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں