شہباز شریف کی بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج کی مذمت

شہباز شریف کی بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج کی مذمت

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف نے بلوچستان کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے بیان میں میاں شہبازشریف  کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد فسطائیت کی انتہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیر جمہوری، غیر پارلیمانی اور غیر سیاسی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں ہونے والے بجٹ اجلاس کے موقع اپوزیشن اراکین اور ان کے حمایتیوں نے اسمبلی کے گیٹ کو تالے لگا دیئے۔

اپوزیشن نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور حکومتی اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو پولیس ایکشن میں آگئی، پولیس نے بکتر بند گاڑی کی مدد سے گیٹ توڑ ڈالا۔

اس دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی، پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 3 اراکینِ اسمبلی زخمی ہوئے جبکہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اندر داخل نہ ہوسکے۔

اس موقع پر احتجاج کرنے والوں نے وہاں رکھے گملوں توڑ دیئے جب کہ وزیراعلیٰ جام کمال پر جوتا بھی اچھال دیا اور گملا بھی مارا جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں