مالک مکان پر کرائے دار کی فائرنگ، 2 سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی

لاہور: مالک مکان پر کرائے دار کی فائرنگ، 2 سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی

لاہور میں کرائے دار نے مالک مکان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ شاہدرہ کے علاقے میں پیش آیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کرائے دار نے مالک مکان کی فیملی پر فائرنگ کی، جس میں مالک مکان، اس کی بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ اس کی 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے مالک مکان پر کرائے کا گھر خالی کرنے کا کہنے پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں