آج خاتون رکن اسمبلی پر بھی حملہ کیا گیا، جام کمال

آج خاتون رکن اسمبلی پر بھی حملہ کیا گیا، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آج جو ہم نے دیکھا وہ شاید صوبے کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

کوئٹہ میں بلوچستان کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہا کہ آج خاتون رکن اسمبلی پر بھی حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون رکن اسمبلی پر حملے کے دوران گملا بھی پھینکا گیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے مزید کہا کہ بجٹ اپوزیشن کے حلقوں سمیت بلوچستان کے سارے عوام کےلئے ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ سڑکوں، اسکولوں اور ہیلتھ کارڈ اور ترقی کا کام ہر ضلع میں ہورہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج ہم نے وہ دیکھا جو شاید بلوچستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں