23 میں سے صرف 4سینٹرز پر ویکسی نیشن جاری

لاہور: 23 میں سے صرف 4سینٹرز پر ویکسی نیشن جاری

لاہور میں کورونا ویکسین کی صورت حال جوں کی توں برقرار ہے، ویکسین کی کمی کے باعث شہر کے 23 میں سے صرف 4 سینٹرز میں ویکسین لگائی جا رہی ہے، یومیہ 60 ہزار تک لگنے والی ویکسین کم ہو کر 35 ہزار پر آ گئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ویکسین کم ہونے سے ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد محدود کر دی گئی ہے، اب پی کے ایل آئی، ایکسپو سینٹر، مینار پاکستان اور ریلوے ڈسپنسری میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل شہر میں 23 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز چل رہے تھےجہاں یومیہ 50 سے 60 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق محدود ویکسین اسٹاک کے باعث روزانہ ویکسین لگانے کا گراف بھی متاثر ہوا، 16 جون کو 35 ہزار 625 جبکہ 17 جون کو 23 ہزار 425 شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 19 جون کو کورونا ویکسین کی سپلائی آ جائے گی، 20 جون سے ویکسین لگانے کا عمل ایک مرتبہ پھر معمول کے مطابق شروع ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں