بلوچستان میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال گھمبیر، شہری پریشان

بلوچستان میں بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال گھمبیر، شہری پریشان

بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال گھمبیر ہوگئی، کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ اندورن صوبہ اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

بلوچستان میں ایک جانب موسم گرما اپنے عروج پر ہے تو دوسری جانب صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اور فنی خرابی کے مسائل نے بجلی کے صارفین کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

کوئٹہ میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے تک کردیا گیا ہے، جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اور کم وولٹیج سے نہ صرف شہری تنگ آگئے ہیں بلکہ ان کے گھروں میں برقی آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

صوبے کے ضلعی ہیڈکواٹرز میں بارہ گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کی چوری زیادہ ہے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں