راولپنڈی ،پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی ،مختلف مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان نعمان، عزیز خان اور طاہر کیانی کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان چند ماہ سے تھانہ مندرہ پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایچ او نیو ٹاﺅن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نعمان خان کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے نیو ٹاﺅن پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ ا ووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس ا?نر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انجم افتخار کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا، ڈویڑنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں