گولڑہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مسجد قباء کے پاس سے شہری کی لاش برآمد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ گولڑہ شریف کے علاقہ گولڑہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مسجد قباء کے پاس سے شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔ جمعرات کے روز 17 جون 2021ء کی صبح مقامی شہری اپنے دفاتر اور کام پر جانے کے لئے جب یہاں سے گزرے تو لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ گولڑہ نے لاش اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کرا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی ابھی شناخت نہ ہوسکی۔ تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں