سندھ کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، ناصر حسین شاہ

سندھ کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ملازمین کی 20 فیصد تنخواہ بڑھائی ہے، صوبے میں مزدور کی تنخواہ کم از کم 25 ہزار کردی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔

 ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں سندھ پولیس نے کچھ نہیں کیا، یہ کہنا ہمارے شہداء کی توہین ہے۔ پولیس نے سندھ میں بہتر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یو ٹرن لیتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، لگتا ہے ان لوگوں نے آخری بحٹ پیش کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے دائیں بائیں لوگوں پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں