بلاول صاحب عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں، فرخ حبیب

بلاول صاحب عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے بیان میں بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے جھوٹے اعداد و شمار بتانا آپ کا شیوہ بن چکا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بلاول کی شناخت جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اور لوٹ ماربن چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا، عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ پہلی بار40 سے60 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے دیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے بجٹ میں 700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ حکومت بجٹ کے حقائق چھپانے کے لیے اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے، عمران خان گالم گلوچ اور بدتمیزی کرا کر بچ نہیں پائیں گے۔

پی پی چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بجٹ کا کچہ چٹھہ عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں