عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے چھوٹی یا بڑی قربانی دیکھ رہا ہوں۔

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو تاجر بجٹ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں کے لیے نہیں امیروں کے لیے ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جس طرح مقدس ایوان میں ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاستدانوں کو خراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ بجٹ میں ہر چیز تو مہنگی ہوگئی ہے، یہ کیسا عوامی بجٹ ہے؟ یہ عوامی نہیں اسے تاجر اور بلڈرز مافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں