خیبرپختونخوا، گرمی کی شدید لہر کے باعث بند اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا، گرمی کی شدید لہر کے باعث بند اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے گرمی کی شدید لہر کے باعث بند اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے بند اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق سرد علاقوں میں اسکولز کے اوقات کار پرانے ہوں گے جبکہ گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل اسکولز کے بچے صرف تین گھنٹے اسکول آئیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق صبح 7 سے 10 بجے تک تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ نویں سے بارہویں کلاسز کے بچوں کو صرف وہی مضامین پڑھائے جائیں گے جن میں امتحانات لیے جائیں گے۔

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی نجی اسکولز کھولنے کے لیے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں