حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے ارکان پر سینیٹائزر کی بوتل پھینکی گئی، رانا ثناء

حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے ارکان پر سینیٹائزر کی بوتل پھینکی گئی، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے ارکان پر سینیٹائزر کی بوتل پھینکی گئی۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا مطلب ہے وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے۔

راناثناء نے کہا کہ حکومتی ارکان کی جانب سے آج پھر اجلاس میں گالیاں دی گئیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم صدارتی طرز حکومت چاہتےہیں، ایک سازش کے تحت وزیر اعظم پارلیمان کو بے توقیر کرنا چاہتے ہیں۔

اسی پروگرام میں شریک وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سینیٹائزر کی بوتل حکومتی رکن اکرم چیمہ پر پھینکی، اکرم چیمہ سینیٹائزر کی بوتل لگنے سے خون و خون ہوئے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے اپوزیشن بھاگ جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک کی ناکامی کی وجہ سے اسپیکر کے خلاف تحریک کا شوشہ چھوڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں