قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، وزیراعظم کا ردِعمل آ گیا

اسلام آبا(داسٹاف رپورٹر) : وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں گذشتہ روز ہونے والی ہنگامی آرائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی ، کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی۔اسد قیصر نے وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے رابطے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کرنا آپ کا اختیار ہے۔
وزیراعظم کی تائید کے بعد اسد قیصر نے پی پی لیڈر بلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور مذکورہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت کمیٹی نے قومی میں اسمبلی ہنگامے کے متعلق انکوائری مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنگامہ ا?رائی کرنے والوں میں حکومت کی طرف سے علی نواز اعوان، فہیم خان اور عطا اللہ خان شامل تھے۔ اپوزیشن کے علی گوہر، محسن شاہ نوازانجھا اور شیخ روحیل اصغر بھی ہنگامہ آرائی کرنے والو ں میں شامل تھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کےسید ا?غا رفیع اللہ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکیورٹی کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ نازیبا زبان استعمال کرنے والے اراکین کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی کی مکمل فوٹیجز منگوا کر جائزہ لیا گیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر اور سیکریٹری قومی اسمبلی کی موجودگی میں ویڈیوز کا جائزہ لیا گیا۔ جن اراکین کے نام ا?ئے ہیں انہیں تاحکم ثانی قومی اسمبلی کے کسی اجلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہنگامہ ا?رائی کرنے والوں کے نام سیکیورٹی کو بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں اور انہیں ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں