راولپنڈی ،پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی ،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 3 مجرمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 3 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اختر کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بنائ پر اپنے چچا کو زخمی کر دیا تھاجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم کاساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکا ہے، اشتہاری مجرم سال 2020 سے تھانہ وارث خان پولیس کو مطلوب تھا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس ایچ او آراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم انتخاب الحسن کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے تھانہ آراے بازار پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ ایس ایچ ا ومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نعمان کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چند ماہ سے تھانہ مورگاہ پولیس کو مطلوب تھا، ڈویڑنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں