وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 12مختلف وارداتوں میں شہری دو کاروں، 5موٹر سائیکلوں، زیورات، نقدی، موبائل و دیگر سامان سے محروم ہو گئے،

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 12مختلف وارداتوں میں شہری دو کاروں، 5موٹر سائیکلوں، زیورات، نقدی، موبائل و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، علی عباس نے کورال پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے مجھ سے نقدی 26لاکھ روپے چھین لئے، محمد حسین نے ا?ئی نائن پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے بیگ جس میں نقدی، زیورات اور کارڈ وغیرہ کل مالیتی تین لاکھ تیس ہزار روپے چھین لیا، عبد الرحمن نے نون پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے مجھ سے نقدی اور ہنڈا 125 موٹر سائیکل اور موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے، صلاح الدین نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے مجھ سے موبائل فون، ہنڈا 125 موٹر سائیکل بی ایچ کیو 315 کل مالیتی ایک لاکھ 55ہزار روپے چھین لیا، ساجد کیانی نے ا?ئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری سرکاری کرولا کار یو ای 928 مالیتی 7لاکھ روپے پارکنگ سے چوری کر لی، قاسم بشیر نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کرولا الٹس کار اے ڈی وائے 452 مالیتی 25 لاکھ روپے چوری کر لیا، حکیم قاسم نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری ہنڈا 125 موٹر سائیکل وی پی 010 مالیتی چالیس ہزار روپے پلازہ کے باہر سے چوری کر لیا، ندیم ظفر نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیل ایل ای ایم 7141 مالیتی چالیس ہزار روپے پارکنگ سے چوری کر لیا، محمد اقبال نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ محمد حسن اور شہباز نے میری موٹر سائیکل اے ا?ر 032 مالیتی چالیس ہزار روپے گھر کے باہر سے چوری کر لیا، عبد الرحمن نے نون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری جیب سے پرس جس میں نقدی، کارڈ وغیرہ کل مالیتی 17ہزار 600 روپے چوری کر لئے، ساجد محمود نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری گاڑی سے ساﺅنڈ سسٹم، سیٹیں، ٹائر وغیرہ چوری کر لیں، امتیاز نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ گھریلو ملازم سعد اللہ گھر سے نقدی، زیورات کل مالیتی دس لاکھ روپے چوری کر لئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں