قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج بھی شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج بھی شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج بھی شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی  ہوئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف مسلسل تیسرے روز بھی تقریر نہیں کر سکے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بار بار تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اپنی سیٹیوں پر رہیں۔

اسپیکر نشست سے اٹھے اور پھر فورا واپس لوٹے اور کہا کہ اجلاس 15 منٹ تک ملتوی کرتا ہوں

 اسد قیصر نے کہا کہ ایوان کو تب تک نہیں چلاؤں گا جب تک حکومت اور اپوزیشن جماعتیں کوئی لائحہ عمل نہ بنالیں۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا دوبارہ شروع ہوگیا تاہم انہوں نے اجلاس شروع ہونے کے چند لمحے کے بعد ہی کل بارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں