متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،ذرائع

متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،ذرائع

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کی ملاقات میں ہوا۔

اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے متحدہ اپوزیشن کا کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت کمیٹی کو عدم اعتماد کے لیے ٹاسک دیا جائے گا۔

اپوزیشن نے اسپیکر کا 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قائدین نے موقف دیا کہ  جمہوریت کی تاریخ میں گزشتہ روز سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ اسپیکر آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل نا کام رہے۔

اپوزیشن قائدین نے کہا کہ اسپیکر ہر رکن کا محافظ ہوتا ہے، اسد قیصر یہ فرض نبھا نے کے اہل نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن  نے قومی اسمبلی واقعہ پر یکساں نمائندگی کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں