پابندی کے فیصلے کے بعد 2 اراکین کو ایوان سے نکال دیا گیا

پابندی کے فیصلے کے بعد 2 اراکین کو ایوان سے نکال دیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے میں ملوث 7 اسمبلی ممبران میں سے 2 کے آج اسمبلی میں موجود ہونے کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز نے اُنہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔

ممبران قومی اسمبلی کے ایوان داخلے پر پابندی کے بعد آج مسلم لیگ نون کے شیخ روحیل اصغر اور پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ ایوان میں موجود تھے ، دونوں اراکین نے اسپیکر کے احکامات ماننے سے منع کرتے ہوئے ایوان سے باہر جانے سے انکار کیا۔

اس موقع پر اسمبلی میں تعینات سارجنٹ ایٹ آرمز نے مداخلت کی اور دونوں ممبران کو ایوان سے باہر لے جانے پہنچ گئے، اس صورتحال میں نون لیگ کے چیف ویپ مرتضی جاوید عباسی ارکان کے آگے کھڑے ہوگئے تاہم سارجنٹ ایٹ آرمز نے دونوں ممبران کو ایوان سے باہر نکال دیا۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ روز ایوان میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو فوٹیجز دیکھنے کے بعد آج جن ارکان پر پابندی لگائی گئی ان میں سے 3 حکومتی، 3 نون لیگی اور ایک کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔

حکومتی اراکین میں علی نواز اعوان ، فہیم خان اور عبدالمجید خان شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کے علی گوہر، حامد حمید، روحیل اصغر اور پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللّٰہ پابندی کا شکار ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں