قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران میں بھی زخمی ہوا، فہیم خان

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران میں بھی زخمی ہوا، فہیم خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران وہ بھی زخمی ہوئے۔ 

اپنے بیان میں فہیم خان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ پر زخم آیا، ہماری بہت سی خواتین ارکان بھی زخمی ہوئیں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے غنڈہ گردی کی سیاست کر رہے تھے، ن لیگ کے ارکان اسمبلی ہمیں گالیاں دے رہے تھے۔

فہیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہمیں گالیاں دیں اور ہم چپ کر کے سنیں، ایسے نہیں ہوسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں