مقابلے میں ڈاکو ہلاک، 4 فرار

سکھر: مقابلے میں ڈاکو ہلاک، 4 فرار

سندھ کے شہر سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران 1 ڈاکو ہلاک اور 4 ڈاکو فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور اس کی گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے تماچانی کے لنک روڈ کے قریب ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے۔

ڈاکوؤں کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

مارے گئے ڈاکو کے 4 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مارے جانے والے ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور میگزین برآمد کر لیئے گئے ہیں، ڈاکو کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں