مثبت کورونا وائرس کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے کم

پاکستان: مثبت کورونا وائرس کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے کم

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 59 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 838 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 576 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ڈھائی فیصد سے بھی کم ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 40 ہزار 929 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 39 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 237 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 10 لاکھ 5 ہزار 787 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 196 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 548 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 663 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 256 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 205 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 234 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 170 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 773 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 275 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 294 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 791 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 569 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 727 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں