بہاول نگر میں ٹریفک اہلکار اور موٹرسائیکل سواروں میں ہاتھا پائی

بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل سواروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

موٹرسائیکل سوار نے الزام لگایا کہ کاغذات نہ ہونے پر 300 روپے رشوت مانگی تھی۔ پولیس اہلکار نے گالی دی اور منہ پر مکا مارا۔

ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ نہ اس نے رشوت کا مطالبہ کیا اور نہ ہی گالی دی۔ کاغذات نہ ہونے اور چالان سے بچنے کے لیے پولیس سے بدتمیزی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارِ سرکار میں مداخلت کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں