اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں سے تعاون کی درخواست کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی ہوگی تو ہم بھی اپوزیشن لیڈر کی موجودگی میں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شاہ محمود نے کہا کہ آپ احترام کریں تو ہم بھی کریں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہم پر پارٹی سربراہان کا احترام لازم ہے۔

شاہدہ اختر علی نے کہا کہ پارٹی سربراہان کا احترام اپنی جگہ ہر ممبر کا احترام بھی لازم ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے مشورہ دیا کہ تمام اراکین اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کرلیں، شور شرابے سے گریز کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ کوئی رکن اپنی نشست سے اٹھ کر احتجاج نہیں کرے گا، ایوان میں آیندہ پلے کارڈز نہیں لہرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں