اداکارہ نیلم منیر کے گاڑی میں ڈانس کرنے کی وائرل ویڈیو کس نے بنائی تھی ؟

کراچی (حالات بیورو رپورٹ ) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے گاڑی میں ڈانس کرنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کھل کر تفصیلات بیان کر دیں۔ حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر نے کچھ سال قبل گاڑی میں ڈانس کرنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی مجھے کچھ سمجھ نہیں ارہی تھی، دو دن کے لیے میری یادداشت چلی گئی تھی اور میں سب بھول گئی تھی۔
مجھے ہرگز امید نہیں تھی کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا رد عمل کچھ اس طرح سے ائے گا۔ نیلم منیر نے دوران انٹرویو کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے چند دنوں کے بعد جب میں لاہور پہنچی اور صبح اٹھی تو میرے ذہن پر اتنا دباو تھا کہ میں کراچی میں اپنے گھر کا ایڈریس بھول چکی تھی، مجھے 4 ہزار کے قریب واٹس ایپ میسج موصول ہوئے جس کے بعد میں ڈر گئی تھی کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا۔
نیلم منیر نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ ارٹسٹ نے بنائی جب کہ اکثر کی رائے یہ بھی تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی لیکن در اصل یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی تھی اور اس ویڈیو میں ایسا کچھ نہیں تھا سوائے میری اداوں کے، اس میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں