ملک میں پہلی مرتبہ 70 روپے کا سکہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ملک میں پہلی مرتبہ 70 روپے کا سکہ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مرکزی بینک کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 70 روپے کا خصوصی سکہ متعارف کروایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70برس کی تکمیل پر اسٹیٹ بینک نے 70روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا۔ یادگاری سکہ متعارف کروانے اور پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے حوالے سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رانگ کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اور عوام دونوں اپنے پاکستانی بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور ملک کو زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کرتا دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
چین اور پاکستان تمام اہم بین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک چین تعلقات کے موضوع پر جاری ہونے والایہ اپنی نوعیت کا چوتھا سکہ ہے۔ 10روپے مالیت کا پہلا سکہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر اکتوبر2009ئ میں جاری کیا گیا تھا۔20روپے مالیت کا دوسرا سکہ مئی2011ئ میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی60ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں جاری کیا گیا اور اسے پاک چین دوستی کا سال قرار دیا گیا تھا۔
تیسرا سکہ2015ئ میں ”پاکستان چین دوستانہ تبادلے کا سال2015ئ “ منانے کے لیے جاری کیا گیا۔ جبکہ اب 70 روپے کا سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تبادلہ کاﺅنٹرز سے 11 جون 2021ئ سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ سکہ گول ہے اور اس کے کنارے پر دندانے ہیں، اس کا قطر30.00ملی میٹراور وزن13گرام ہے جو تانبے اورنکل کے دھاتی اجزا پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں