لاہور ( حالات بیورو رپورٹ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مفت کھانا دینے سے انکار کرنے پر ایس ایچ او نے 16ریسٹورنٹ ملازمین کوحراست میں لےلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایس ایچ اوڈیفنس اپنے دوستوں کو دعوت پر لایا تھا جہاں ایس ایچ او کو نجی ریسٹورنٹ نے مفت کھانا دینے سے انکار کردیا ، جس کی بنائ پر ایس ایچ او غصہ نکالتے ہوئے مفت کھانا دینے سے انکار پر 16 ریسٹورنٹ ملازمین کوحراست میں لےلیا۔
بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی نےواقعہ کانوٹس لے لیا اور ایس ایچ اوڈیفنس کومعطل کردیا ، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کوسزادی جائےگی۔ خیال رہے کہ چند عرصہ پہلے ہی شہر قائد کے علاقے سعودا?باد میں بھی پولیس اہلکاروں نے دودھ دہی کی دکان سے مفت لسی اور دودھ کی بوتلیں نہ ملنے پر توڑ پھوڑ کردی تھی ، کراچی کے علاقے ملیر میں سعود ا?باد تھانے کے پولیس اہلکاروں کی طرف سے ا?ر سی ڈی گراو?نڈ کے قریب قائم ملک شاپ میں توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس اہلکاروں نے کرسیوں کو لات مار ی اور دکان دار پر تشدد بھی کیا ، اس کے علاوہ ایک اہلکار دکان میں رکھے فریزر سے دودھ کی بوتلیں نکال کر ساتھ لے گیا۔
اس واقعے کے بارے میں دکان کے مالک محمد عرفان نے بتایا کہ پولیس اہلکار روزانہ اس کی دکان سے مفت میں لسی پیتے ہیں ، لسی ختم ہونے پر انہیں منع کیا تو پولیس اہلکاروں کی طرف سے دکان میں گھس کر نا صرف تشدد کیا گیا ، بلکہ وہ اپنے ساتھ دودھ کی بوتلیں بھی نکال کر لے گئے ، اس کے علاوہ انہوں نے دکان مالک محمد عرفان کے بھائی کو بھی حراست میں لینے کی کوشش کی ، بتایا گیا کہ واقعے پر دکاندار نے کراچی پولیس چیف کو واٹس ایپ کے ذریعے درخواست بھیج دی ، متاثرہ دکاندار کا مطالبہ ہے کہ بدتمیزی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
امریکا میں فلسطین کے حق میں مظاہروں پراسرائیلی وزیراعظم تلملا اٹھے
سلامتی کونسل : روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے تجاوز کر گیا
ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ
سپین: وزیراعظم پیدروسانچزکی اہلیہ کا کرپشن سکینڈل ، عدالت کا تحقیقات کا اعلان
امریکی اساتذہ کو چھپا کر اسلحہ رکھنے کی اجازت
گوجرانوالہ : بہن نے جائیداد کے خاطر بڑی بہن کو قتل کردیا
لاہور:انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
گھوٹکی،کچے کے ڈاکوﺅں کے ہاتھوں اغواء 2پولیس اہلکار سمیت4شہری بازیاب
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار