عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کیلئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے: عظمیٰ بخاری

عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کیلئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کے لیے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے، متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں ان لوٹوں سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں،  یہ لوٹے نہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے، سب لوٹے اور بلیک میلرز عمران خان کو مبارک ہوں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو بلیک میلر کہنے والے آج ان کے اعزاز میں عشائیے دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب جس طرح تین سال جعلسازی سے پنجاب اسمبلی سے قانون سازی کی اسی طرح جعلسازی سے بجٹ پاس کرالیں۔ 

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے تک کسی اسٹینڈنگ کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ بھی وفاق سے کچھ مختلف نہیں ہوگا، عمران خان کا بجٹ سرمایہ داروں اور عثمان بزدار کا بجٹ سہولت کاروں کے لیے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں