پنجاب، CTD کی 53 کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد گرفتار

پنجاب،

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کر لیئے گئے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)  کے مطابق 7 روز میں پنجاب کے مختلف اضلاح میں 53 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیئے گئے۔

اس دوران 54 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی اور  3 دہشت گرد گرفتار کیئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشت گردوں سے مذہبی منافرت پر مبنی دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں