4 ملزمان گرفتار، 85 اے ٹی ایم کارڈز اور نقدی برآمد

کراچی: 4 ملزمان گرفتار، 85 اے ٹی ایم کارڈز اور نقدی برآمد

کراچی میں شہریوں سے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بینک سے رقوم نکالنے والے ملزمان کے 4 رکنی گروہ کو مددگار 15 پولیس نے قائد آباد سے گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 اے ٹی ایم کارڈز اور ان کے ذریعے سے بینکوں سے نکلوائے گئے 8 لاکھ 13 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔

مددگار 15 پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح  15 پر ایک شہری نے اطلاع دی کہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود قائدآباد منزل پٹرول پمپ کے قریب بینک کے باہر مشکوک افراد کافی دیر سے موجود ہیں جو بینک کی اے ٹی ایم مشین کے اندر آ جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس 5 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 85 اے ٹی ایم کارڈز اور 8 لاکھ 13 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

یہ رقم ملزمان نے شہریوں سے چھینی تھی یا ان سے چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے سے بینکوں سے نکلوائی تھی۔

گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ساتھ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں