کورونا کی اب تک 1 لاکھ 76 ہزار ویکسین لگائی جاچکیں

جنگ نیوز

بلوچستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اب تک 1 لاکھ 76 ہزار 884 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں اب تک کورونا کی 1 لاکھ 76 ہزار 884 ویکسین لگائی جاچکی ہیں، ان میں سے 1 لاکھ41 ہزار 121 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

 صوبے میں 34 ہزار 452 افراد کو انسداد کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ 1311 افراد کو کین سائینو ویکسین کی خوراک بھی لگائی گئی ہے۔

بلوچستان میں سائینو فارم، سائینو ویک، اسٹرازینیکا اور کین سائینو کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں