وزیراعظم پاکستان گرین اینڈ کلین ویژن کو سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور انوائرنمنٹ فاریسٹر چوہدری زمرد اور انفورسمنٹ افسران دیمک کی طرح چاٹنے لگے

اسلام آباد (جنرل رپورٹر)وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور انوائرنمنٹ فاریسٹر چوہدری زمرد اور انفورسمنٹ افسران کی عدم دلچسپی سے بری امام چیڑ اور بیشتر دیگر خوبصورت قیمتی درختوں کا جڑوں سے صفایا کیا جا رہا ہے ذرائع کےمطابق اسلام آباد کے خوبصورت ترین گرین اور خوبصورت پہاڑی علاقے بری امام جہاں گزشتہ کئی سالوں سے سی ڈی اے افسران کے من پسند فاریسٹر اور انفورسمنٹ انسپکٹر وسپروائزر کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کاسلسلا زوروں پر ہے وہاں فاریسٹر چوہدری زمرد اور انفورسمنٹ کے گزشتہ 6ماہ سے مسلسل قبضہ مافیا کے سرغنہ انفورسمنٹ انسپکٹر شاھد گجر اور اس سے گزشتہ راجہ عاصم جو کہ تین سال لگاتار غیرقانونی تعمیرات سے ماہانہ لاکھوں روپے وصولیوں کےعوض بری امام محلہ ڈھوک ٹااہلی، چھجہار، نوری باغ، محلہ لس، اپری شہر، محلہ راجگاں اور دیگر میں بیشتر مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں نئی سے نئی تعمیرات کرواتا رہا اپنے دوست قبضہ مافیا اور اپنے افسران کو خوش کرتا رہا جہاں موجودہ ڈیوٹی پر تائعینات انسپکٹر دوست محمد اور انوائرنمنٹ فاریسٹر چوہدری زمرد کی جانب سے جانوروں کےباڑے اور دیگر غیرقانونی تعمیرات کےلئے بڑےچیڑ اور دیگر قیمتی درختوں کے نیچے سے مٹی کھدائی کرتے ہوئے تعمیراتی گھروں کےلئے استعمال کی جانے لگی جہاں ہرے بھرے درختوں کو بھی سی ڈی اے افسران نے نہ بخشا اور جڑیں خالی ہونے گڑے پڑنے سے سیکڑوں درخت گرکر ایندھن کی نظر ہونے لگے کئی چھتوں کےگارڈر ڈالنے اور کئی ہرے پتوں والے درخت باڑوں میں قائم جانوروں کی خوراک بن رہے ہیں لیکن سی ڈی اے افسران سخت گرمی میں میٹھی۔ لسی پی کرسورہے ہیں جہاں بری امام سے ایک کرپٹ انسپکٹرپر انتہائی بدنامت کےبعد اس سے بھی بڑا کرپٹ انسپکٹر اور مسلسل کئی سال سے قائم بری امام کا ہی ریہائشی فاریسٹر چوہدری زمرد جسکا آج تک تبادلا انکوائری یا ایریا کی رپورٹ طلبی کسی ڈائریکٹر یا مجاز اتھارٹی کےبس سے باہر ہے بری امام کے شہریوں کی جانب سے انتہائی افسوسناک انداز میں سوالیہ نشان پیش ہونے لگا

اپنا تبصرہ بھیجیں