ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ اور ڈیجیٹل سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔

میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لاہور میں ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔

سیمینار سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ میں ناصرف مسافر بلکہ ویکسین اور پولیو سمیت دیگر ٹیسٹوں کی تمام معلومات موجود ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم میں بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے پاس قومی شناختی کارڈ ہی نہیں، ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ مستقبل میں ضروری ہو گا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ تیزی سے ویکسین کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل پاسپورٹ سے قبل اینٹی باڈیز کے ٹیسٹوں کا اسٹینڈرڈ سیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔

دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی اقدام کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں