جاوید لطیف کی رہائی، عدالتی عملہ روبکار لے کر جیل روانہ

جاوید لطیف کی رہائی، عدالتی عملہ روبکار لے کر جیل روانہ

رہنما مسلم لیگ نون جاوید لطیف کی رہائی کے مچلکے سیشن عدالت میں جمع کرادیے گئے، عدالتی عملہ روبکار لے کر جیل روانہ ہوگیا۔

وکیل جاوید کا کہنا ہے کہ سیشن کورٹ نے لیگی رہنما کے روبکار جاری کر دیئے ہیں ، وہ آج جیل سے رہا ہوجائیں گے۔

اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج نے جاوید لطیف کے رہائی کے مچلکوں کی تصدیق کی جس کے بعد روبکار جاری ہوا۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی۔

جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو دو لاکھ کے مچلکے جمع کرائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں