مسلم لیگ (ن) امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے

جنگ نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے  امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

پارٹی ٹکٹ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ، پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی منظوری سے جاری ہوئے۔

ایل اے ون میر پور سے چودھری مسعود خالد، ایل اے 2 پر محمد مظہر انقلابی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔ 

ایل اے 3 سے چودھری محمد سعید، ایل اے 4 سے چودھری رخسار احمد، ایل اے 5 بھمبھر سے وقار احمد، ایل اے 6 پر راجہ مقصود احمد خان، ایل اے 7 سے چودھری طارق فاروق، ایل اے 8 سے ذوالفقار علی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح ایل اے 11 سے راجہ نصیر احمد خاں، ایل اے 12 کوٹلی سے راجہ محمد ریاست، ایل اے 13 سے راجہ ایاز احمد خان، ایل اے 14 باغ سے راجہ افتخار ایوب، ایل اے 15 سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے 16 سے سردار امیر اکبر خان کو مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) نے ایل اے 17 سے چودھری محمد عزیز، ایل اے 18 پونچھ سے چودھری محمد یاسین گلشن، ایل اے 19 سے سردار امیر الطاف خان، ایل اے 20 سے عبد الرشید خاں، ایل اے 23 سے ڈاکٹر نجیب نقی خاں، ایل اے 24 سے سردار فاروق احمد طاہر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ 

ایل اے 25 اور 26 نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 مظفرآباد سے نورین عارف اور ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی کو مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں